جے پور:30/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی ہفتہ کو راجستھان کے دورے پر آئیں گے۔ کانگریس کے ریاستی ترجمان ستیندرسنگھ راگھو نے بتایا کہ کانگریس صدرراہل گاندھی ہفتہ صبح ادے پور میں نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد وہ بھیلواڑا، چتوڑ گڑھ اور ہنومان گڑ ھ میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گاندھی کے ساتھ اس دوران آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج اوی ناش پانڈے اور ریاستی صدر سچن پائلٹ بھی رہیں گے ۔